'خانز کی فہرست میں فواد خان کا نام بھی شامل کرلو,ٹوئنکل کھنہ

بولی وڈ کے تین خانز عامر، شاہ رخ اور سلمان میں ان کا پسندیدہ کون ہے؟

05:56 PM, 15 Nov, 2016

بولی وڈ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ پہلی مرتبہ ہندوستان کے مقبول ٹاک شو 'کافی ود کرن' کا حصہ بنیں، جہاں انہوں نے شو کے میزبان کرن جوہر کو بھی اپنی حاضر جوابی سے خاموش کردیا۔ٹوئنکل اس شو میں اپنے شوہر 49 سالہ اداکار اکشے کمار کے ہمراہ شریک ہوئیں، اس دوران ریپڈ فائر راؤنڈ میں کرن جوہر نے ٹوئنکل سے سوال کیا کہ بولی وڈ کے تین خانز عامر، شاہ رخ اور سلمان میں ان کا پسندیدہ کون ہے؟

اس سوال پر ٹوئنکل نے کرن کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ 'اس سوال میں ایک اور خان، فواد خان کا نام شامل کردو، اور پھر جواب دو'۔یہ سن کر کرن جوہر بالکل خاموش ہوگئے جبکہ اکشے کمار صرف مسکراتے نظر آئے۔واضح رہے کہ پاکستانی اداکار فواد خان، بولی وڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز ششانکا گھوش کی ہدایات میں بننے والی فلم 'خوبصورت' سے کیا، جس کے بعد انہوں نے کرن جوہر کی دو فلموں 'کپور اینڈ سنز' اور 'اے دل ہے مشکل' میں کام کیا۔

فواد خان ایک کے بعد ایک بہترین کردار کے باعث کرن جوہر کے پسندیدہ اداکار بن چکے تھے تاہم پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث کرن جوہر نے فواد خان کے ساتھ مزید کام نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مزیدخبریں