لاس اینجلس : شہرہ آفاق لو سٹوری ”بیوٹی اینڈ دا بیسٹ“ پر بننے والی فلم کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ فلم میں ایما واٹسن مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ اٹھارویں صدی میں تحریر کی جانے والی تخیلاتی داستان ”بیوٹی اینڈ دا بیسٹ“ ایک ایسے شہزادے کی کہانی ہے جو ایک بوڑھی پری سے بدتمیزی کرنے کے بعد سزا کے طور پر بھیڑیے میں بدل جاتا ہے۔
اسے واپس انسان بننے کےلئے ضروری ہے کہ جب کوئی لڑکی شہزادے سے اسی بھیڑیے کے روپ میں سچے دل سے اظہار محبت کرے تب ہی پری کی بد دعا کا اثر ختم ہوگا۔فلم میں بھیڑیے کا کردار ڈین اسٹیونس نے ادا کیا ہے۔ والٹ ڈزنی پکچرز کی جانب سے پیش کی جانے والی یہ فلم 17 مارچ کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی