نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن ٹیسٹ سیریز سے قبل ہی پریشانی کا شکار ہو گئے انہوں نے پاکستان کے بولنگ اٹیک کو خطرناک قرار دے دیا ۔ انکا کہنا ہے کہ بھارت سے ملنے والی شکستوں سے بہت سیکھا ۔ امید ہے کھلاڑی ہوم سیریز میں ان غلطیوں کو دہرانے سے گریز کریں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو میں کیوی کوچ نے کہا کہ پاکستان ٹیم کا بولنگ اٹیک کسی بھی کنڈیشنز میں خطرناک ثابت ہوتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی بولرز نیا بال سوئنگ بھی کرتے ہیں اور ریورس سوئنگ بھی کر سکتے ہیں ۔ ان کے پاس ایک کوالٹی اسپنربھی ہے ۔مائیک ہیسن نے کہا کہ اس لئے پاکستان ٹیم مجموعی طور پر ایک چیلنج کی حیثیت رکھتی ہے، ہمیں اپنی کنڈیشنز سے بھرپور فائدہ اٹھانا ہو گا ۔ کیوی کوچ نے کھلاڑیوں سے سابق غلطیوں کو دہرانے سے گریز کرنے کی امید کا اظہار بھی کیا۔
مائیک ہیسن نے پاکستانی بائولنگ اٹیک کو خطرناک قراردے دیا
04:16 PM, 15 Nov, 2016