جرمن کار میکر کا پاکستان میں کار مینوفیکچرنگ پلانٹ قائم کرنے کا فیصلہ

03:07 PM, 15 Nov, 2016

 کراچی: جرمن کار میکر آڈی اے جی نے پاکستان میں اسمبلی پلانٹ قائم کرنے کے لیے دلچسپی کا اظہار کیا ہےاور  پاکستان میں اپنے مجاز درآمدکنندہ کے ذریعے سرمایہ کاری بورڈ (بی او آئی) کو سوچ بچار کے لیے اظہار دلچسپی کی پیشکش جمع کرادی ہے۔

  پاکستان سرمایہ کاری کے شعبہ میں انفرادی حیثیت اختیار کر چکا ہے، پاکستان  سرمایہ کاروں کے لئے دی جانے والی مختلفمراعات کے باعث بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے ریڈار پر ہے۔ حالیہ پیشرفت میں جرمن کار میکر آڈی اے جی نے پاکستان میں اسمبلی پلانٹ قائم کرنے کے لیے دلچسپی کا اظہار کر دیا ہے اور پاکستان میں اپنے مجاز درآمدکنندہ کے ذریعے سرمایہ کاری بورڈ (بی او آئی) کو سوچ بچار کے لیے اظہار دلچسپی کی پیشکش جمع کرادی ہے۔پاکستان ان 57ممالک میں سے ایک ہے جہاں آڈی اے جی کی نمائندگی مجاز امپورٹر کر رہا ہے۔

پاکستان میں آڈی اے جی کے مجاز امپورٹر پریمیر سسٹمز پرائیویٹ لمیٹڈ کے آٹوموٹیو ہیڈ علی خان نےاس پیشکش کیتصدیق کرتے ہوئے  کہاکہ آڈی اے جی نے پاکستان میں اپنے مجاز درآمدکنندگاہ کے ذریعے ملک میں اسمبلی پلانٹ قائم کرنے کے لیے دلچسپی کا اظہار کردیا ہے، پلانٹ کے لیےکراچی کے بڑے صنعتی علاقے کے قریب کورنگی  میں زمین خرید لی گئی ہے۔علی خان  کے مطابق،  آڈی اے جی نے پاکستان پر پوٹینشل مارکیٹ کے طور پر غور کرنے کے لیے پہلے رواں سال مئی میں سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ (ایس پی آئی) کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (ایم اویو) پر دستخط کیے گئے تھے، ہم نے اس کے قابل عمل ہونے کا جائزہ لینے کے لیےمارچ میں منظوری کی گئی ، آٹوموٹیو پالیسی کا مطالعہ کیا اور ساڑھے 3ماہ کے بعد آڈی اے جی کی جانب سے پاکستان میں گاڑیوں کی اسمبلنگ کی خواہش ظاہر کرنے کے لیے اظہاردلچسپی کا خط لکھا۔

یاد رہے کہ آڈی اے جی کی مختلف ممالک میں نمائندگی مجاز درآمدکنندہ یا اسمبلی/ مینوفیکچرنگ پلانٹس کرتے ہیں تاہم پلانٹس کی صورت میں سرمایہ کاری مذکورہ لگژری برانڈ کی مناسب طلب کے بعد آٹی ہے، پاکستان ان 57ممالک میں سے ایک ہے جہاں آڈی اے جی کی نمائندگی مجاز امپورٹر کر رہا ہے۔
 

مزیدخبریں