136 جاپانیوں نے پالتو کتوں کے ساتھ یوگا کا ریکارڈ بنا دیا

01:45 PM, 15 Nov, 2016

ٹوکیو : 136جاپانیوں  نے اپنے پالتو کتوں کے ہمراہ یوگا جیسی مشکل ورزش کا مظاہرہ کر کے   نیشنل ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔

یوگا انسانی صحت اور جسم کو چست اور فٹ رکھنے کے لیے بہترین ورزشتصور کی جاتی ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ اب جاپانیوں نے اپنے جانوروں کو بھی اس ورزش کے ذریعے مزید چست و تندرست بنانے کی ٹھان لی ہے۔تفصیلات کے مطابق جاپان کے دار الحکومت ٹوکیو کے امیوزمنٹ پارک میں فیملی ویک کے حوالے سے منعقد ہونے والے ایونٹ میں 136افراد اپنے پالتو کتوں کے ہمراہ جمع ہوئے اور بیک وقت یوگا کرنے کا ریکارڈ قائم کرڈالا۔ واضح رہے کہ اس ایونٹ کے انعقاد کا مقصد صحت بخش سرگرمیوں کوفروغ دینا تھا۔

مزیدخبریں