ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان میں پیدائش ، مزاحیہ خبر کی عالمی میڈیا میں پذیرائی

01:06 PM, 15 Nov, 2016

لاہور : نیو نیوز کی ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں نشر ہونے والی مزاحیہ خبر کی دنیا بھر میں پذیرائی ْ۔تفصیلا ت کے مطابق نیو نیوز نے گزشتہ ماہ امریکی انتخابات سے پہلے ایک چٹکلے کے طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کی پیدائش کے بارے میں ایک مزاحیہ  خبر نشر کی تھی ، لیکن چند دنوں بعد ہی پاکستا ن سمیت عالمی میڈیا نے اس خبر کے بارے میں اپنی اپنی رائے کا اظہار کیاہے ۔ مختلف اخبارات نے اپنے آن لائن ایڈیشن میں لکھا کے کہ پاکستان میں ڈونلڈ کی پیدائش انوکھی سی بات ہے ۔

لیکن اس خبر کی خاص بات یہ ہے کہ نیونیوز نے اس خبر کو چٹکلے کے طور پر نشر کیا تھا۔ جس میں ڈونلڈ ٹرمپ کی پیدائش وزیرستان میں ہوئی تھی اور ڈونلڈ ٹرمپ کا پہلا نام داؤد تھا۔ متعدد افراد نے سوشل میڈیا پر اپنی رائے کا اظہار کیاہے ۔واضع رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودہ تصویر کے ساتھ ایک بچے کی تصویر دکھائی گئی تھی جو ہو بہو ڈونلڈ ٹرمپ کے بچپن کی تصویر جیسی دکھائی دیتی ہے ۔ خلیج ٹائمز نے اپنی شہ سرخی میں لکھا کہ ّّ ملیئے ابراہیم خان سے امریکہ کے نئے صدر ۔ 

میل آن لائن یوکے نے اپنی خبر میں لکھا کہ  اس طرح کی باتیں صدر اوبامہ کی پیدائش کے بارے میں بھی تھیں کیونکہ اس کی پیدائش کے بارے میں بھی 2011میں لکھا گیا تھا کہ وہ امریکہ سے باہر پیدا ہوئے ہیں ۔ 

حوالہ کے لیئے ان ویب سائٹ پر دیکھیں

https://www.dailymail.co.uk/news/article-3935094/Bizarre-birther-theory-suggests-Donald-Trump-born-PAKISTAN-adopted-taken-America-parents-died-car-accident.html?ito=social-facebook

https://khaleejtimes.com/international/pakistan/trump-born-in-pakistan-so-says-tv-channel

https://propakistani.pk/2016/11/09/height-stupidity-local-channel-says-donald-trump-born-pakistan/ 

مزیدخبریں