لاہور:گلوکار نعمان جاوید اور فریحہ پرویز کی راہیں جدا ہو گئیں .سول کورٹ سے گلوکاره فریحہ پرویز نے خلع کی درخواست واپس لے لی۔ گلوکاره فریحہ پرویز کا کہنا ہے کہ نعمان جاوید نے مجھے باہمی رضا مندی سے طلاق دے دی ہے۔گلوکار نعمان جاوید اور فریحہ پرویز کا ازدواجی سفر آخر کار اختتام پذیر ہو گیا،لاہورکی عدالت میں گلوکاره فریحہ پرویزنےاپناطلاق نامہ جمع کروادیا۔طلاق نامہ کی کاپی نیو نیوز نے حاصل کر لی ۔
فریحہ پرویز کا کہنا ہے کہ نعمان جاویدنےمجھےباہمی رضامندی سےطلاق دی ہے۔ طلاق کے بعد میری خلع لینے کی درخواست واپس کی جائےاور اب ہم میں کوئی اختلافات نہیں رہے۔گلوکاره نعمان جاوید کا کہنا تھا کہ فریحہ پرویز اب اپنی مرضی سے شادی کر سکتی ہیں .فیملی جج عابد بشیر چوہدری نے فریحہ پرویز کی خلع کی درخواست خارج کردی۔ چند ماه قبل فریحہ نے اپنے سابق شوہر نعمان جاوید سے خلع لینے کے لیے سول کورٹ سے رجوع کیا تھا.گلوکاره فریحہ پرویز نے 2015 میں گلوکار نعمان جاوید سے شادی کی تھی ۔ لڑائی جھگڑوں کی وجہ سے یہ رشتہ ختم ہوگیا۔