اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل نے حقوق مرداں کیلئےقانون سازی کی درخواست منظور کر لی ۔ کونسل میں تحفظ حقوق نسواں بل کے ساتھ ساتھ تحفظ حقوق مرداں کے لئے قانون سازی کی تجویز پر غور کیا گیا۔تحفظ خواتین بل کی منظوری کے بعد اب مردوں کے حقوق کے حوالے سے بھی آواز اٹھنا شروع ہوگئی۔
اسلامی نظریاتی کونسل کا تین روزہ اجلاس آج اسلام آباد میں ہوا،مردوں کےحقوق کی درخواست کونسل کے ممبر زاہد محمود قاسمی نے دی۔اجلاس میں ممبر مولانا زاہد محمود قاسمی کا تحفظ حقوق مرداں کے لیئے قانون سازی کا گزشتہ اجلاس میں پیش کیا گیا خط بھی ایجنڈے کا حصہ بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ صرف مرد ہی عورت پرتشدد نہیں کر تا،،،بلکہ عورت بھی مرد پر تشدد کر تی ہے ،،اورگھر سے بھی نکال دیاجاتا ہے۔اجلاس میں قومی پالیسی پربین المذاہب ھم آہنگی اور ہندو میرج بل پر بھی غور کیا گیا۔