نئی ایکشن فلم" گھوسٹ ان دی شیل" کا پہلا ٹریلرجاری

09:36 AM, 15 Nov, 2016

نیویارک : ہالی وڈ کی نئی ایکشن کرائمفلم" گھوسٹ ان دی شیل" کا پہلا  ٹریلر جاری کردیا گیاجبکہ فلم کے مرکزی کردار میں ہالی ووڈ اداکارہ  اسکارلٹ جانسن جلوہ افروز ہوں گی۔

"گھوسٹ ان دی شیل" کی کہانی  سائبورگ  سسٹم  کی قابل ترین خاتون افسر دی میجر کے گرد گھومتی ہےجسے  خطرناک کمپیوٹر ہیکرز اور سائبر کرمنلز کو  تلاش کرنے کا ٹاسک   دیا جاتا ہے- بلیک ویڈو کے نام سے شہرت پانے والی ہالی ووڈ اداکارہ  اسکارلٹ جانسن فلم میں مرکزی کردار نبھارہی ہیں ۔"گھوسٹ ان دی شیل" جاپانی ویڈیو گیم پر بنائی گئی فلم ہے۔ فلم اگلے برس 31 مارچ کو سینیما کی زینت بنے گی۔

مزیدخبریں