لاہور:حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، پیٹرول 15 روپے 39 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 88 پیسے فی لیٹر کمی جبکہ مٹی کا تیل بھی 9 روپے 86 پیسے سستا کیا گیاہے۔
ڈیزل آئل 7 روپے 54 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی منظوری دے دی گئی۔نئی قیمتوں کا ااطلاق رات بارہ بجے ہوگا۔
واضح رہے کہ حکومت نے 30 اپریل کو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے 74 پیسے تک کمی کا اعلان کیا تھا۔
پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 42 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی تھی۔