علی امین گنڈاپور کا کل تک لوڈشیڈنگ ختم نہ ہونے پر گرڈ سٹیشن کا کنٹرول خود سنبھالنے کا اعلان

09:24 PM, 15 May, 2024

نیوویب ڈیسک

پشاور:وزیر اعلی خیبر  پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کل تک لوڈشیڈنگ ختم نہ ہونے پر گرڈ سٹیشن کا کنٹرول خود سنبھالنے کا اعلان کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے صوبے میں غیراعلانیہ  لوڈشیڈنگ کم کرنے کے حوالے سے وفاقی حکومت کو آج رات تک شیڈول جاری کرنے کی ڈیڈلائن دے دی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ میں وفاقی حکومت اور وفاقی وزیر کو واضح پیغام دے رہا ہوں کہ اس نے ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔کل سے اگر لوڈ شیڈنگ ختم نہیں ہوئی تو کل سے گریڈ سٹیشن کا کنٹرول خود سنبھالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر مطالبات حل نہ ہوئے کل بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی (پیسکو) چیف آفس جائیں گے اور جو بٹن آپ کے پاس ہے، اس کا استعمال ہم خود کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ایک پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعلیٰ خیبر پخونخوا نے بجلی بحران کے حوالے سے کہا تھا کہ ہماری ترجیح صوبے میں موجود توانائی کا بحران ہے، اس کی ذمے دار وفاقی حکومت ہے، ہمارا صوبہ سستی بجلی بنا کر وفاق کو دے رہا ہے، اس کے بعد مہنگی بجلی ہمارے لوگوں کو دی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں