سلوواکیہ کے وزیراعظم رابرٹ فیکو قاتلانہ حملے میں زخمی

07:48 PM, 15 May, 2024

نیوویب ڈیسک

یورو:سلوواکیہ کے وزیراعظم رابرٹ فیکو قاتلانہ حملے میں  زخمی ہوگئے۔

سلوواکیہ کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے وزیراعظم رابرٹ فیکو پر قاتلانہ حملے کی تصدیق کی ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق وزیراعظم رابرٹ فیکو پر 4 گولیاں فائر کی گئیں، ایک گولی وزیراعظم رابرٹ کے پیٹ پر لگی، فائرنگ کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا  ہے۔

وزیراعظم رابرٹ فیکو حکومتی اجلاس میں شرکت کے بعد واپس جارہے تھے کہ ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، سلواکیہ کی وزارت داخلہ کی جانب سے مزید تفصیل نہیں بتائی گئی۔حکومتی ترجمان کے مطابق سلوواکیہ کےوزیراعظم رابرٹ فیکو کی حالت خطرے میں ہے۔

مزیدخبریں