لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس ،بانی پی ٹی آئی دو مقدمات میں بری

04:38 PM, 15 May, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کو تھانہ کھنہ میں درج لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس میں درج دو مقدمات میں بری کر دیا۔


جوڈیشل مجسٹریٹ صہیب بلال نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل سردار مصروف، مرزا عاصم بیگ نعدالت میں پیش ہوئے اور  بریت کی درخواست پر دلائل دیئے۔

عدالت نے  تھانہ کھنہ میں درج دو مقدمات بانی پی ٹی آئی کی درخواست بریت  شواہد ناکافی ہونے کی بنیاد پر بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست منظور کی۔



یاد رہےبانی پی ٹی آئی کے خلاف لانگ مارچ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 2022 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں