نجکاری کیلیے پیش کیے جانے والے 25 سرکاری اداروں کی فہرست قومی اسمبلی میں پیش

04:20 PM, 15 May, 2024

نیوویب ڈیسک

 اسلام آباد: نجکاری کیلیے پیش کیے جانے والے 25 سرکاری اداروں کی فہرست قومی اسمبلی میں پیش  کردی گئی ۔حکومت نے نجی شعبہ کے حوالے کیے جانے والے 25 سرکاری اداروں کی فہرست قومی اسمبلی میں پیش کر دی ہے۔ 

نجکاری کے لیے پیش کیے جانے والے اداروں کی فہرست قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر برائے نجکاری عبد العلیم خان نے پیش کی۔  حکومت کی جانب سے 25 ادارے نجی شعبے کے حوالے کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں