وزیراعلیٰ گنڈا پور نےگورنرکنڈی کے خیبر پختونخوا ہاؤس آنے پر پابندی لگادی

وزیراعلیٰ گنڈا پور نےگورنرکنڈی کے خیبر پختونخوا ہاؤس آنے پر پابندی لگادی

پشاور: گورنراوروزیراعلیٰ خیبرپختونخواکی  لفظی جنگ میں شدت اختیار کر گئی۔ وزیراعلیٰ نےگورنرخیبرپختونخواکےخیبرپختونخوا ہاؤس آنے پر پابندی لگادی۔

ذرائع  کےمطابق علی امین گنڈاپور نے گورنر کی رہائشگاہ اپنی تحویل میں لے لی۔گورنر خیبرپختونخواہاؤس میں اپنی انیکسی استعمال نہیں کرسکے گا۔

ذرائع  کے مطابق  کےپی ہاؤس میں گورنرانیکسی بندکرنےکا فیصلہ ایک ہفتہ قبل کیا گیا تھا،  وزیراعلی خیبرپختونخوا نے گورنر ہاؤس کے متعلقہ سٹاف کو بھی آگاہ کردیا ۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور 3روز سے کے پی ہاؤس اسلام آباد میں قیام پذیر ہیں۔

مصنف کے بارے میں