احسن اقبال کے ن لیگ کے سیکرٹری جنرل کے عہدہ سے استعفی دیے جانے کا امکان

12:10 PM, 15 May, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : ن لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال 18 مئی کو سنٹرل ورکنگ کمیٹی اجلاس میں عہدہ سے استعفی دیں گے۔

ذرائع کے مطابق  احسن اقبال ن لیگ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے سے  18 مئی کو سنٹرل ورکنگ کمیٹی اجلاس میں  سے استعفی دیں گے۔

پارٹی صدر شہباز شریف کے بعد یہ دوسرا استعفی ہوگا۔سنٹرل ورکنگ کمیٹی شہباز شریف اور احسن اقبال دونوں کے  استعفوں کے فیصلے کی توثیق کرئے گی۔ سنٹرل ورکنگ کمیٹی میں پارٹی صدارت کے لئے نوازشریف کا نام پیش کیا جائے گا۔ پارٹی صدر کا الیکشن 28 مئی کو مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں ہوگا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی صدر کا الیکشن 28 مئی کو مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں ہوگا۔ 

پارٹی عہدے اور حکومتی عہدے  الگ کرنے سے متعدد وزرا، گورنر بلوچستان متاثر ہوں گے، وفاقی وزیر امیر مقام کو صوبائی صدر کا عہدہ چھوڑنا پڑے گا جبکہ گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل صوبے کی صدارت سے الگ ہوں گے۔ مشیر وزیر اعظم رانا ثناءاللہ کو بھی صوبائی صدر کا عہدہ چھوڑنا پڑے گا۔ 

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کو  ن لیگ پنجاب کا صدر بنانے کی بھی تجویز  دی گئی ہے، جس کیلئے وفاقی وزیر اویس لغاری پارٹی ن لیگ کے پنجاب کے صدر کے عہدے سے الگ ہوں گے۔

سعود مجید کو ن لیگ پنجاب کا صوبائی جنرل سیکرٹری بنانے کا امکان ہے جبکہ مرکزی جنرل سیکرٹری کے لئے سعد رفیق، خرم دستگیر کے نام زیر غور ہیں۔ 

مزیدخبریں