اسلام آباد:حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر ن لیگ کی سینیئر نائب صدر مریم نواز کا ردعمل سامنے آیا ہے۔انہوں نے ٹویٹ کیاکہ عوام کیلئے بہتری، الحمدللہ۔ شکریہ ڈار صاحب۔
خیال رہے کے وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پٹرول کی قیمت میں 12 روپے کمی کی جارہی ہے۔12 روپے کمی کے ساتھ پٹرول کی قیمت اب 282 سے کم ہوکر 270روپے ہوگی۔
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ وزیر خزانہ کے مطابق ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 270 روپے فی لیٹر ہوگی۔
ڈیزل کی قیمت 30 روپے فی لیٹر کم ہوگی۔30 روپے کمی کے ساتھ ڈیزل 288 سے کم ہوکر 258 روہے فی لیٹرہوگا۔ مٹی کے تیل میں بھی 12 روپے فی لیٹر کمی کی جا رہے اور فی لیٹر نئی قیمت 164 روپے 7 پیسے مقرر ہوجائے گی۔نئی قیمتوں کااطلاق رات بارہ بجے کے بعد سے ہوگا۔