پنجاب کو رینجرز کے حوالے کرنے کا فیصلہ 

پنجاب کو رینجرز کے حوالے کرنے کا فیصلہ 
سورس: file

لاہور : پنجاب بھر میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔  وفاقی کابینہ نے صوبے بھر میں رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی درخواست پر وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے منظوری دی ۔ انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت پنجاب بھر میں رینجرز تعینات کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی طرف سے 9 مئی کو فوجی تنصیبات ، سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے کے بعد صوبے میں حالات کشیدہ تھے ۔ 

مصنف کے بارے میں