یاسمین راشد کو پولیس لائنز ہسپتال منتقل کرنے کا حکم

05:22 PM, 15 May, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: پی ٹی آئی  رہنما یاسمین راشد کو پولیس لائنز ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دیاگیا ہے۔ اے ٹی سی لاہور نے پی ٹی آئی رہنما  یاسمین راشد کو پولیس لائنز ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا ہے ۔

جناح ہاؤس لاہور میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے کیس میں یاسمین راشد کو اے ٹی سی لاہور میں پیش کیا گیاتھا۔لاہور پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

عدالت نے سرکاری ہسپتال سے سرٹیفکیٹ بنوا کر ڈاکٹر یاسمین راشد کو کل دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔  پولیس ڈاکٹر یاسمین راشد کو اے ٹی سی سے لے کر واپس چلی گئی۔

مزیدخبریں