انقرہ: ترکیہ کے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے بعد گنتی کا عمل شروع ہوا ۔ابتدائی نتائج کے مطابق صدر رجب طیب اردگان کو 50 فیصد ووٹ نہیں ملے ۔ اس وجہ سے فیصلہ دوسرے مرحلے میں ہونے کا امکان ہے۔ دوسرا مرحلہ 28 مئی کوہوگا۔
ترکیہ کی سرکاری میڈیا کے مطابق اب تک97 فیصد سے زائد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوچکی ہے ،ردوان نے 49.3 فیصد اور ان کے حریف کمال قلیچ دار اوغلو نے 44.9 فیصد ووٹ حاصل کئے ۔
حتمی نتائج اس بات کا تعین کریں گے کہ آیا ترکیہ ایک بار پھر سے اردوا ن کے کنٹرول میں ہوگا یا نہیں۔
ترکیہ صدارتی انتخابات،اردوان کو 50 فی صد ووٹ نہ ملے،فیصلہ دوسرے مرحلے میں ہونے کا امکان
04:44 PM, 15 May, 2023