کراچی:موجودہ مالی سال کے پہلے نو مہینوں میں پاکستان کے بڑے صنعتی شعبے کی پیداوار میں 8.1 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔صرف مارچ کے مہینے میں اس پیداوار میں 25 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی جو مئی 2020 کے بعد سب سے کم ترین پیداوار ہے ۔
کورونا وائرس کے تدارک کے لیے لاک ڈائون کے بعد صعنتی و معاشی سرگرمیاں سست روی کا شکار ہو گئی تھیں۔
وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے تقریباً تمام صعنتی شعبوں کی پیداوار میں کمی دیکھی گئی جن میں ٹیکسٹائل، کیمیکل، فارما سوٹیکل، آٹو موبائلز، ٹوبیکو، چمڑے، پٹرولیم، الیکٹرانکس، خوردنی اشیا کے صعنتی شعبوں کی پیداوار میں کمی ریکارڈ کی گئی۔