لاہور:لاہور میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 7 روز کی توسیع کردی گئی ۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت دھرنا، ریلی، جلوس اور احتجاجی سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا دفعہ 144 کا نفاذ کوڈ آف کرمنل پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2023 کے تحت کیا گیا ہے۔