اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے جس میں اعلیٰ سول و عسکری قیادت شرکت کرے گی۔
اجلاس میں آرمی چیف بھی شریک ہوں گے جبکہ ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی۔
واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کیا گیا تھا۔