القادر ٹرسٹ کیس: لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنے سے روک دیا

02:37 PM, 15 May, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے 23 مئی تک عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے۔ بشری بی بی عمران خان کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئیں۔ 

القادر ٹرسٹ کیس میں میں بشری بی بی نے حفاظتی ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ خواجہ حارث نے دلائل دیے کہ اسلام آباد احتساب عدالت میں پیش ہونا ہے حفاظتی ضمانت دی جائے۔ 

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر 60 ارب روپے سے زائد کی کرپشن کا الزام ہے۔ 

مزیدخبریں