تین رکنی بینچ انصاف نہیں کرسکتا، پارلیمنٹ چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس بھیجے: خواجہ آصف 

تین رکنی بینچ انصاف نہیں کرسکتا، پارلیمنٹ چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس بھیجے: خواجہ آصف 
سورس: file

اسلام آباد : وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے وفاقی وزیر قانون کے تجویز پیش کی ہے کہ قومی اسمبلی کے اراکین پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جائے، جو چیف جسٹس کے کنڈکٹ کا جائزہ لے اور مس کنڈکٹ کے شواہد کے ساتھ آرٹیکل 209 کے تحت سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا جائے تاکہ ایک مثال قائم ہو کہ آئندہ پاکستان کے آئین کے ساتھ کھلواڑ نہ کیا جا سکے۔

قومی اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ پارلیمان کو سپریم جوڈیشل کونسل کو ریفرنس بھیجنا چاہیے، وقت آ گیا ہے کہ پارلیمان آئین کے تحت اپنے کردار کو منوائے۔ تین رکنی بینچ سے انصاف کی توقع نہیں۔ 

اس کردار کو بہت پامال کیا جا چکا ہے۔ لیکن آج یہ ایوان اپنا تاریخی کردار ادا کرے۔انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں عدل کو مذاق بنا کر رکھ دیا گیا ہے۔

آپ کس قسم کے منصف ہیں، آپ کا کام انصاف کرنا ہے، پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں کبھی انصاف اتنا رسوا نہیں ہوا جتنا اب ہے۔

مصنف کے بارے میں