لاہور: معروف ڈرامہ نگار، دانشور، استاد اور اداکار شعیب ہاشمی 85 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔ شعیب ہاشمی طویل عرصے سے بیمار تھے ۔
شعیب ہاشمی کی اہلیہ سلیمہ ہاشمی کے بھانجے عدیل ہاشمی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شعیب ہاشمی کافی عرصے سے بیمار تھے ۔
شعیب ہاشمی معروف شاعر فیض احمد فیض کے داماد تھے اور گورنمنٹ کالج میں درس و تدریس کے فرائض بھی انجام دیتے رہے۔
شعیب ہاشمی نے 70 کی دہائی میں معروف ڈارمے لکھے اور ان میں کام کیا۔ شعیب ہاشمی کے معروف ڈراموں میں اکڑبکڑ، سچ گپ، ٹال مٹول شامل ہیں۔
شعیب ہاشمی 1990 میں اخبارمیں ٹال مٹول کے نام سے کالم نگاری کرتے رہے۔ شعیب ہاشمی کو 1995میں حسن کارکردگی کا ایوارڈ ملا اورتمغہ امتیازسے بھی نوازاگیا۔