اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے دھرنے کی کال پر کارکنان اسلام آباد پہنچنا شروع ہوگئے۔ احتجاج سے پہلے انصارلاسلام کے رضا کار گیٹ کھول کر سپریم کورٹ کے سامنے پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق حکومت اور جے یو آئی (ف) میں مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں جس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو واضح کیا ہےکہ احتجاج سپریم کورٹ کےسامنے ہی ہوگا اور ایک سے دو بجے احتجاج کا آغاز ہوگا۔
خیال رہے گزشتہ روز حکومتی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی ۔ا ہم ملاقات میں وفاقی وزرا نے مولانا فضل الرحمان سےسپریم کورٹ کے باہر احتجاج نہ کرنےکی اپیل کی ہے۔
وفاقی وزرا کا کہنا تھا کہ حکومت چاہتی ہےکہ پی ڈی ایم ڈی چوک پر احتجاج کرے۔اس حوالے سے اسحاق ڈار نے کہا کہ کچھ روز پہلے بھی ملک میں حالات خراب ہوئے تھے لہٰذا وفاقی حکومت چاہتی ہے پی ڈی ایم ڈی چوک پر احتجاج کرے۔
جواب میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہم اعلان کرچکے ہیں اور ملک بھر سے قافلے اسلام اآباد کی طرف روانہ ہوچکے ہیں۔ اگر آپ ہمارا بوجھ نہیں اٹھا سکتےتوہم کابینہ سےالگ ہوجاتے ہیں۔ہم آپ کو آزمائش میں نہیں ڈالیں گےلیکن احتجاج سپریم کورٹ کے باہرہوگا۔