پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، سمری موصول

10:57 AM, 15 May, 2023

اسلام آباد: اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں  منگل سے کمی کی تجویز دے دی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق  اوگرا کی طرف سے  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق بھجوائی گئی سمری وفاقی حکومت کو  موصول ہو گئی ہے۔

سمری  میں پیٹرول کی قیمت میں 7 سے 10 روپے فی لٹر تک کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویزدی گئی ہے۔ وزیر خزانہ اوگرا سفارشات پر وزیر اعظم سے مشاورت کریں گے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 16مئی سے ہوگا۔

مزیدخبریں