ڈاکٹر رضوان کو شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے قتل کرایا ، مجھے بھی مروادیں گے، عمران خان کا الزام 

08:51 PM, 15 May, 2022

نیوویب ڈیسک

فیصل آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میری اسلام آباد کال سے گھبرا کر یہ مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں ،عوام کے سمندر  کو دیکھ کر  اسلام آباد والے خوفزدہ ہو گئے ۔اب سازش تیار ہوئی ہے کہ عمران خان کو دنیا سے فارغ کر دیا جائے۔

فیصل آباد میں پی ٹی آئی جلسے سے خطاب کرتے عمران خان نے کہا کہ لیاقت علی خان کا قتل کیا گیا ۔ بھٹو کی پھانسی اورضیا کے طیارے  حادثے کا بھی کسی کو کچھ پتہ نہ چلا۔ امپورٹڈ حکومت کو کسی صورت تسلیم نہیں کر سکتے۔ 

انہوں نے کہا کہ میں نے اسی لیے ویڈیو ریکارڈ کی ہے کہ گزشتہ جون سے میرے خلاف سازش ہوئی ۔ ویڈیو میں میرے خلاف سازش کرنے والے اور میرے قاتلوں کے نام ہیں ۔میرے قتل کے بعد وہ ویڈیو منظر عام لائی جائے گی۔ 

عمران خان نے بغیر ثبوت الزام لگایا کہ ایف آئی اے کے افسر ڈاکٹر رضوان کو شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے قتل کرایا ہے عدالت کا اس کا نوٹس لے ۔ اس کے کھانے میں زہر دیا گیا جس کی وجہ سے ہارٹ اٹیک ہوا۔ 

مزیدخبریں