عمران خان اب کیوں گھبراتے ہیں؟ جن پر شک ہے ان کا نام لیں: مراد علی شاہ 

05:33 PM, 15 May, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی: وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ کہتے ہیں کہ  دو تین دن پہلے عمران خان نے کہا اس نے سب کے نمبر بلاک کئے ہیں، بلاک نمبرز میں ان کو کیسے پتا چلا۔ عمران خان اب گھبرا رہے ہیں۔اگر ان کی جانگ کو خطرہ ہے تو جن پر شک ہے ان کے نام لیں ۔

 کے سی سی آئی، مائی کراچی ایکسپو کے منتظمین کے ساتھ  نیوز کانفرنس میں مراد علی شاہ نے کہا کہ  سندھ میں لیڈر آف اپوزیشن الیکشن میں اسلحہ لے کر دندناتے پھر رہے تھے ۔ پولیس نے کیس رجسٹر کیا اور انکو گرفتار کیا، جب حلیم عادل گرفتار ہوئے تھے ان کو پیٹ درد ہوا، پیٹ کے درد کی وجہ سے ان کو اسپتال بھیجا، وہاں ڈرامہ کرتا رہا۔

انہوں نے کہا کہ  آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی میں کہا تھا چارٹر آف اکنامی ہونا چاہئے۔ یہ زرداری صاحب کی بصارت تھی، اس وقت عمران نیازی کو ختم کرکے صرف خود رہنا چاہتے تھے، گزشتہ ساڑھے 3 سال میں کوئی رابطہ ہی نہیں تھا۔  اس میں آپ بھلے میری غلطی سمجھیں، کراچی کی ڈویلپمنٹ وفاق اور سندھ حکومت مل کر کر سکتی ہیں۔ 

مزیدخبریں