وزیر اعظم شہباز شریف کا ڈیرہ بگٹی میں ہیضے کی وبا کا نوٹس 

04:38 PM, 15 May, 2022

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل پیر کوہ میں ہیضے کی وبا کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم  شہباز شریف نے حکام کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ہیضے کی وبا سے متاثرہ لوگوں کو کھانے کی اشیا، پینے کا صاف پانی اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

یہ پیشرفت کوہ پیر کے رہائشیوں کی جانب سے گزشتہ روز پینے کے پانی کی عدم فراہمی اور علاقے میں ہیضے کے کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے خلاف ریلی پیر کوہ میں ریلی اور دھرنا دینے کے بعد سامنے آئی ہے۔

مزیدخبریں