کورونا کے ملک بھر میں مزید 84 کیسز سامنے آگئے

10:21 AM, 15 May, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:  پاکستان میں گزشتہ روز کورونا وبا کے باعث کوئی ہلاکت نہیں ہوئی تاہم  مہلک وائرس کے ملک بھر میں مزید 84 کیسز سامنے آئے۔

 نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ پاکستان (این آئی ایچ) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئی ہلاکت نہ ہونے کے باعث جاں بحق افرادکی مجموعی تعداد  30 ہزار 376 پر برقرار ہے جب کہ کورونا کے مزید 84 کیسز شامل کرنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 15 لاکھ 29 ہزار 249  ہوگئی ہے۔

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  17,333 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 84 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ، اس طرح  مثبت کیسز کی شرح  کا تناسب 0.48 فیصد رہا۔ انتہائی نگہداشت وارڈ  میں مریضوں کی تعداد 109 ریکارڈ کی گئی۔

مزیدخبریں