ایتھنز :صحافی شیریں ابو عاقلہ کا بہیمانہ قتل، احتجاجی ریلی کو اسرائیلی سفارتخانہ جانے سے روک دیا گیا

09:51 AM, 15 May, 2022

نیوویب ڈیسک

ایتھنز : یونان میں مقیم فلسطینی کمیونٹی کے زیراہتمام ایتھنز میں اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بننے والی صحافی شیریں ابو عاقلہ کے بہیمانہ  قتل پر احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا  گیا۔جسے اسرائیلی سفارتخانہ خانہ جانے سے روک دیا گیا۔ 

ؑغیر ملکی میڈیا کے مطابق ریلی کے شرکاء نے گزشتہ دنوں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں قتل ہونیوالی الجزیرہ کی خاتون صحافی شیریں ابو عاقلہ اور مظلوم فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کرنا تھا ۔جب ریلی  نہ نکالنے دی گئی تو فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار  ایتھنز میں قائم فلسطینی سفارتخانہ پر کیا گیا اور سفارتخانہ فلسطین  میں تعزیتی پیغامات درج کئے گئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فلسطینی کمیونٹی کے ترجمان  عبدالطیف نے کہا کہ  ہر آنے والا دن فلسطینیوں کے لئے کسی قیامت سے کم نہیں بےگناہ فلسطینی عوام کے قتل عام پر عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ فلسطینی عوام کی اپنی سرزمین ان پر تنگ کر دی گئی ہے فلسطینی ماوں ،،بہنوں کی عزتوں کو اسرائیلی افواج تار تار کر رہی ہے اس ظلم اور جارحیت پر عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔

مزیدخبریں