لاہور،پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن 30 مئی تک نافذ رہےگا حکام کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نوٹیفیکیشن سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکی جانب سے جاری کیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام مارکیٹس کے کاروباری اوقات رات 8 بجے تک ہوں گے، میڈیکل اسٹور، پیٹرول پمپس، تندور، ڈیری شاپس 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ریسٹورنٹس سے صرف کھانا لے جانے کی اجازت ہوگی، صوبہ بھر میں تمام تفریحی پارکس بند رہیں گے،سرکاری اورنجی دفاتر کو 50 فیصد اسٹاف کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سینما ہالز اور تھیٹرزبند رہیں گے،ٹرانسپورٹ کو 50 فیصد گنجائش کے ساتھ چلنے کی اجازت ہوگی۔