بھارتی اداکار اور اہلیہ کو ایمبولنس نے ٹکر مار کرزخمی کردیا

10:54 PM, 15 May, 2021

ممبئی ، بھارتی اداکار ساحل چڈا اور ان کی اہلیہ کو پرومیلا کو ایمبولینس نے ٹکر مار کر شدید زخمی کردیا ۔ دونوں کو ممبئی کے ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق باغبان اور سیکشن 375 جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے ساحل چڈا اور ان کی اہلیہ ممبئی میں ایک میٹنگ کے بعد ممبئی کے سینٹ زاویئر کالج کے پیچھے کھڑی اپنی گاڑی کی جانب جارہے تھے کہ پیچھے سے آنے والی ایک  تیز رفتار ایمبولینس نے دونوں کو ٹکر ماردی۔

حادثے میں دونوں بری طرح زخمی ہوئے، ساحل چڈا ٹکر لگنے سے دو فٹ تک رگڑتے رہے اور انہیں ران اور پیٹ میں چوٹیں آئیں جبکہ ان کی اہلیہ کے پاؤں میں دو فریکچر ہوئے ہیں۔

اداکار کا کہنا ہے کہ حادثہ کافی خوفناک تھا، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے، میری طبیعت بہتر ہے اور اس وقت میں ڈاکٹرز کی زیر نگرانی ہوں جبکہ آئندہ چند روز میں مجھے ڈسچارج کردیا جائے گا۔

مزیدخبریں