چین کی سینوویک کورونا ویکسین حقیقی دنیا میں بھی ‏انتہائی مؤثر قرار

10:31 PM, 15 May, 2021

لاہور،پاکستان میں استعمال کی جانے والی چین کی سینوویک کورونا ویکسین حقیقی دنیا میں بھی ‏انتہائی مؤثر قرار دےدی گئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا میں سینوویک ویکسین کے استعمال سے طبی ‏عملے میں کورونا کا خاتمہ ہوگیا اور اب تمام عملہ وبا سے محفوظ قرار دیا گیا ہے۔

جکارتہ میں ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ تین ماہ کے دوران سینوویک ویکسین کے ‏انتہائی حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے۔ایک لاکھ 28 ہزار سے زائد طبی عملے پر کیے گئے جائزہ کے مطابق ویکسین کی دوسری خوراک ‏لینے کے 7 روز بعد سے ان افراد میں کوویڈ 19 سے موت کے امکانات میں 98 فیصد کمی آئے جب ‏کہ انہیں اسپتال میں داخل کرنے کے معاملے 96 فیصد تک تحفظ ملا۔

چین کی کمپنی سینوویک بائیو ٹیک کی تیار کردہ کووڈ 19 ویکسین مرض کی روک تھام کے لیے ‏‏83.5 فیصد تک مؤثر قرار دی گئی ہے۔ ترکی میں اس ویکسین کے تیسرے مرحلے کے ٹرائل کے ‏حتمی نتائج جاری کیے گئے ہیں۔ترکی میں ابتدائی نتائج میں اس ویکسین کو 91.25 فیصد تک مؤثر قرار دیا گیا تھا۔

ٹرائل کے دوران مجموعی طور پر 41 افراد میں کووڈ کی تشخیص ہوئی جن میں سے 32 پلیسبو ‏گروپ سے تھے۔

ٹرائل میں شامل ماہرین کا کہنا تھا کہ ویکسین کی افادیت کا تعین دوسری خوراک کے استعمال کے ‏‏14 دن بعد کم از کم ایک علامت اور مثبت پی سی آر ٹیسٹ کی بنیاد پر کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ 100 فیصد کیسز میں بیماری کی سنگین شدت اور اسپتال میں داخلے کی روک ‏تھام میں کامیاب ثابت ہوئی، جو 6 افراد اسپتال میں داخل ہوئے وہ سب پلیسبو گروپ کا حصہ تھے۔

حال ہی میں سینوویک کی 10 لاکھ ویکسین چین سے پاکستان پہنچی ہے۔ سینوویک ساخت کی ‏ویکسین حکومت پاکستان اور وزارت صحت کی ایما پر خصوصی طیارے سے ‏لائی گئی ہیں۔

مزیدخبریں