لندن ،برطانیہ کے رکن پارلیمنٹ لارڈ گولڈاسمتھ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے بیان کے بعد اسرائیل کی حمایت میں دیاگیا بیان واپس لینے پر مجبورہوگئے۔
برطانوی میڈیاکےمطابق لارڈ گولڈ اسمتھ نے سوشل میڈیاپر جاری بیان میں کہا تھا کہ کوئی بھی ملک کسی بھی تنظیم کی جانب سے معصوم شہریوں پر حملےبرداشت نہیں کرسکتا تو اسرائیل کیوں کرے؟
ان کےبیان کےبعد برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بیان میں کہا تھا کہ اسرائیل اور فلسطین پیچھے ہٹتےہوئےتحمل کا مظاہرہ کریں،برطانیہ کو شہریوں کی اموات پر گہری تشویش ہے،کشیدگی میں فوری کمی چاہتےہیں۔
برطانوی وزیراعظم کےبیان کےبعد لارڈ گولڈ اسمتھ کو اسرائیل کی حمایت میں دیاگیابیان مجبوراً ڈیلیٹ کرنا پڑ گیا۔