لاہور: سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماءچوہدری نثارعلی خان کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے اگلے اجلاس میں اپنی رکنیت کاحلف اٹھانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار 2018ءکے عام انتخابات میں راولپنڈی سے آزاد حیثیت سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے لیکن انہوں نے اب تک اسمبلی کی رکنیت کاحلف نہیں اٹھایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار علی خان آئندہ اجلاس میں اپنی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے جو گورنرپنجاب چوہدری سرور نے 18 مئی کو دوپہردوبجے طلب کر رکھا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار کا حلف اٹھانے کا فیصلہ بلاوجہ نہیں کیونکہ اگر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہٹانے کا فیصلہ ہوا تو چوہدری نثار وزارت اعلیٰ کے مضبوط امیدوار ہوں گے۔
یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے ناراض چوہدری نثار نے آزاد حیثیت سے قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی ایک نشست پر انتخاب لڑا تھا جس میں انہیں صرف پنجاب اسمبلی کی نشست پر کامیابی ملی تھی۔
چوہدری نثار کا پنجاب اسمبلی کے اگلے اجلاس میں رکنیت کا حلف اٹھانے کا امکان
05:51 PM, 15 May, 2021