بحیرہ عرب میں سمندری طوفان "تاؤتے"بن گیا، الرٹ جاری

03:51 PM, 15 May, 2021

کراچی:پاکستانی ساحل کے قریب سمندری طوفان شدت اختیار کرنے لگاہے۔
 

تفصیلات کے مطابق بحیرہ عرب میں سمندری طوفان "تاؤتے"بن گیا ہےجس کے بعد انتظامیہ  کی جانب سے الرٹ جاری  کردیا گیا ہے ۔ کراچی سے ایک ہزار 460کلومیٹر دور ہے ۔ابھی تک  مختلف جزیروں  پر  رہنے والے سینکڑوں افراد کو  محفوظ مقامات پر منتقل نہ کیا جاسکا۔

ٹھٹھہ، بدین، تھر، میر پور خاص، عمر کوٹ اور سانگھڑ میں  17 سے 20 مئی کے دوران   طوفانی  بارشیں متوقع  ہیں ۔ کراچی میں سمندری ہوائیں معطل ہو گئی ہیں ۔  آج سے    17 مئی تک شدید گرمی  پڑے گی۔

آج سے  تین روز تک کراچی اور ملحقہ علاقوں  میں سمندری ہوائیں  بندہونے سے  شدید گرمی پڑے گی۔17 مئی سے ٹھٹھہ، بدین، تھر،میرپورخاص، عمر کوٹ اور سانگھڑ میں  کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش  کا امکان ہے۔

مزیدخبریں