سندھ: تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کا اعلان

02:22 PM, 15 May, 2021

کراچی: سندھ حکومت نے صوبہ بھر میں  تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے  اعلان کیا کہ سندھ بھر کے تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھے جائیں گے ، تاہم  آن لائن کلاسز اور دیگر ذرائع سے تعلیم کا سلسلہ جاری رہے گا۔

سعید غنی نے مزید لکھا  کہ تعلیمی ادارے کے سربراہ پرنسپل یا ہیڈ ماسٹر کچھ اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ کو بلا سکیں گے۔ انہوں نے تاکید کی کہ تعلیمی سلیبس کسے متعلق گائیڈ لائنز پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے صوبے بھر میں اسکولوں کی بندش سے متعلق اہم بیان دیا تھا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر  پر  انہوں نے لکھا  تھا کہ پنجاب کے تمام سرکاری ونجی اسکول 23 مئی 2021 تک بند رہیں گے۔ انہوں نے مزید لکھا تھا کہ سکولوں کی بندش کا فیصلہ کورونا کے پھیلاؤ کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  18 مئی 2021 کو اس متن میں جائزہ اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

مزیدخبریں