کراچی: سندھ حکومت نے صوبہ بھر میں تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ سندھ بھر کے تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھے جائیں گے ، تاہم آن لائن کلاسز اور دیگر ذرائع سے تعلیم کا سلسلہ جاری رہے گا۔
Pursuant to the decision of NCOC, the closure of the Educational Institutions in Sindh has been extended up to 23rd May 2021. pic.twitter.com/N2aYVJNXRY
— Senator Saeed Ghani (@SaeedGhani1) May 14, 2021
سعید غنی نے مزید لکھا کہ تعلیمی ادارے کے سربراہ پرنسپل یا ہیڈ ماسٹر کچھ اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ کو بلا سکیں گے۔ انہوں نے تاکید کی کہ تعلیمی سلیبس کسے متعلق گائیڈ لائنز پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔
NOTIFICATION:
— Murad Raas (@MuradRaasMR) May 14, 2021
Regarding the closure of Schools in Punjab. pic.twitter.com/vptuXB3xLE
خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے صوبے بھر میں اسکولوں کی بندش سے متعلق اہم بیان دیا تھا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے لکھا تھا کہ پنجاب کے تمام سرکاری ونجی اسکول 23 مئی 2021 تک بند رہیں گے۔ انہوں نے مزید لکھا تھا کہ سکولوں کی بندش کا فیصلہ کورونا کے پھیلاؤ کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 18 مئی 2021 کو اس متن میں جائزہ اجلاس منعقد کیا جائے گا۔