پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز ابو ظہبی میں ہوں گے

01:49 PM, 15 May, 2021

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز ابو ظہبی میں ہوں گے ، پاکستان کرکٹ بورڈ کے وفد نے ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے ساتھ تمام معاملات طے کرلیے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ میچزز 20 جون تک مکمل کرنے کے لیے دوبارہ ری شیڈول کرے گا ۔ پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ ایمریٹس کرکٹ بورڈ کو اپنی حکومت سے گرین سگنل ملنے کا انتظار ۔ عید کی چھٹیوں کے باعث یو اے ای حکومت سے اجازت تاحال درکار ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی اور ایمریٹس کرکٹ بورڈ حکومت سے اجازت ملنے کے لیے کافی پُرامید ہیں ، پاکستان کرکٹ بورڈ کا سات رکنی وفد عید پر بھی یو اے ای میں موجود تھا ۔

اس سے قبل پی سی بی کے سابق چیئرمین خالد محمود نے پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز پاکستان میں ہی کرانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کسی اور ملک میں بقیہ میچز کرانا پاکستان کرکٹ کیلئے نقصان دہ ثابت ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے میچز کا بتدریج ملک میں ہونا بڑی خوش آئند بات ہے ۔

واضح رہے کہ رواں سال چھٹے سیزن کے میچ بڑی دلچسپی کا مرکز بن رہے تھے مگر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے سبب ایونٹ ہی ملتوی کرنا پڑا ۔ پاکستان میں حالات بھارت کی نسبت بہتر اور انتظامی امور میں زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کراچی میں لیگ کو مکمل کیا جا سکتا تھا ۔

مزیدخبریں