زمبابوے سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے 17 ویں شادی کی خواہش ظاہر کردی ہے ۔ اس کی اس سے پہلے 16 بیویاں اور 151 بچے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے دی مرر کی رپورٹ کے مطابق چھیاسٹھ سالہ مشیک نینڈورو کا کہنا ہے کہ ان کی سب اہم نوکری اپنی بیویوں کا خیال رکھنا ہے۔
ایک انٹرویو میں مشیک نے کہا ہے کہ اس کی خواہش ہے کہ وہ نوجوان لڑکی سے 17 ویں شادی کر لے۔ اس نے امید ظاہر کی کہ دسمبر دوہز ار اکیس میں اس کی شادی ہو جائے گی۔
مشیک نے کہا ہے کہ میں دنیا کا خوش قسمت ترین انسان ہوں میرے بچے مجھے تحائف اور پیسے لا کر دیتے ہیں جب کہ میری بیویاں میرا خیال رکھتی ہیں، گھر کی صفائی کرتی ہیں اور مجھے اچھا کھانا بنا کر کھلاتی ہیں۔
فوج سے ریٹائر ہونے والے زمبابوین شہری کا کہنا تھا کہ وہ کوئی اور نوکری نہیں کرتے بلکہ بیویوں کا خیال رکھنا ہی ان کی ذمہ داری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میری بیویاں میرا بہت خیال رکھتی ہیں اور جب میں کسی کا بنایا ہوا کھانا واپس بھیج دیتا ہوں تو وہ مجھ سے خفا نہیں ہوتی کیونکہ ان کو معلوم ہے میں یہ اس لیے کرتا ہوں تاکہ وہ بہتر کھانا پکا سکیں۔مشیک نے بتایا کہ اس کی تمام بیویاں اور بچے اس سے بہت خوش ہیں۔