لاہور : ایکسپو سینٹر میں کورونا ویکسی نیشن کا دوبارہ آغاز

11:00 AM, 15 May, 2021

 
لاہور: :  عید کی دو چھٹیوں کے بعد   پنجاب کے صوبائی دارلحکومت لاہور کے ایکسپو سینٹر میں کورونا وائرس  سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن کا دوبارہ آغاز ہوگیا ہے۔ 40 سال  یا اس سے زائد عمر کے افراد بھی اب بغیر رجسٹریشن ویکسینیشن کر وا سکتے ہیں۔

لاہور میں 9 لاکھ سے زائد جبکہ صوبہ بھرمیں مجموعی طورپر 19 لاکھ لوگوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ نئے آنے والے شہریوں کو آسٹرا زینیکا کی پہلی ڈوز لگائی جا رہی ہے۔ آسٹرا زینیکا کی دوسری خوارک 84 دنوں کے بعد لگائی جائے گی۔

سائنو فام کی پہلی ڈوز لینے والے شہریوں کو سائنو فارم ہی کی دوسری ڈوز لگائی جا رہی ہے۔ ویکسینیسن سنٹرز صبح 8 سے رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے ۔ لاہور کے ایکسپو سنٹر میں آنے والے شہریوں نے انتظامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے اور تسلی بخش قرار دے رہے ہیں۔

مزیدخبریں