واٹس ایپ نئی پالیسی سے متفق نہ ہونے والے صارفین کا اکاؤنٹ بند نہیں ہوگا

09:15 AM, 15 May, 2021

لندن : واٹس ایپ صارفین کے لیے  اچھی خبر آگئی ،واٹس ایپ   نئی پالیسی سے متفق نہ ہونے والے صارفین کے اکاؤنٹ بند نہیں کرے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق واٹس  ایپ  ،ہفتہ سے ختم ہونے والی  ڈیڈلائن کے بعد نئی پالیسی  کو منظور نہ کرنے والے یا   نظرانداز کرنے والے صارفین کے اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ نہیں کرے گا۔

 واٹس ایپ کا کہنا ہے وہ اپنے صارفین کو ڈیڈلائن گزر جانے کے باوجود یاد دہانی کے نوٹس بھیجتے رہے گا۔ 

واضح رہے کہ واٹس ایپ  انتظامیہ کی طرف سے  چند ماہ پہلے یہ کہا گیا تھا کہ وہ پرائیویسی پالیسی لاگو کررہے ہیں جس پر ہر ایک صارف کو عمل کرنا ہوگا ، مگر واٹس ایپ کے اس اعلان کے بعد صارفین میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی تھی ۔ 

اس کے بعد واٹس ایپ کے مقابلے پر سگنل ایپ نے صرف چوبیس گھنٹے میں ملینز ڈاؤنلوڈ ہوئے ،، ایلن مسک کے ٹویٹ نے اس میں اہم ترین کردار ادا کیا تھا ۔ 

واٹس ایپ انتظامیہ گزشتہ دنوں تک بھی پالیسی لاگو کرنے کے لیے کوشاں تھی ، تاہم اب انہوں نے باضابطہ اعلان کرکے صارفین کی پریشانی ختم کردی ہے ۔ 

مزیدخبریں