پچاس ہزار خاندانوں کو ساڑھے 17کروڑ کا راشن تقسیم کرچکے ہیں ، اعصام الحق قریشی

01:21 PM, 15 May, 2020

لاہور: معروف لیجنڈ ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی نے بتایا کہ وہ اب تک پچاس ہزار  خاندانوں کو ساڑھے 17کروڑ کا راشن تقسیم کرچکے ہیں جبکہ اگلے مرحلے میں دس ہزار مزید مستحق اور دیہاڑی دار کو ساڑھے تین کروڑ کا راشن تقسیم کرینگے۔ 

اعصام الحق قریشی نے بتایا کہ وہ روزے رکھ رہے ہیں اور گزشتہ دو ماہ سے ابھی تک انہوں نے ٹینس ریکٹ کو ہاتھ نہیں لگایا البتہ گھر میں ہی مشینوں پر ایکسرسائز کر رہے ہیں اور وہ جولائی میں بین الاقوامی ٹینس سرکٹ میں دوبارہ ان ایکشن ہونگے۔

انہوں نے بتایا کہ راجر فیڈرر، جہانگیر خان اور دیگر ٹینس سٹار ز نے میری راشن تقسیم کرنے کی سکیم میں بھرپور تعاون کیا ہے جبکہ راجر فیڈرر نے اپنے جاگرز بھیجے ہیں جس کی سروس شوز نے20لاکھ روپے بولی لگائی ہے۔

واضح رہے کے اعصام الحق قریشی نے چکوال کے200دیہاڑی داروں میں7لاکھ روپے کا راشن چکوال بھی بھیجا تھا، اعصام الحق قریشی چکوال کے معروف ٹینس لیجنڈ سٹار خواجہ افتخار مرحوم  تمغہ امتیاز کے نواسے ہیں۔

مزیدخبریں