پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کو اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا

پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کو اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا

پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کو اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اگرچہ ملک بھر میں 9مئی سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کردیا گیا ہے تاہم اس کے بعد ہمیں میں بازاروں میں لوگوں کا ہجوم نظر آیا۔لوگ احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرتے ہوئے بھی نظر آئے جس کی وجہ سے سے کورونا مزید پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔ 

تاہم اب پنجاب حکومت کی طرف سے اس سلسلے میں ایک اور اہم فیصلہ دیکھنے میں آیا ہے ۔پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کو اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے اس کی اصولی منظوری بھی دے دی ہے۔وزیراعلی پنجاب نے ٹرانسپورٹ کے لیے ایس او پیز پلان مانگ لیا ہے۔ایس او پیز کو حتمی شکل دینے کے لیے آج ٹرانسپورٹرز کے ساتھ اجلاس بھی طلب کیا ہے۔ 

 وزیر قانون راجہ بشارت کی سربراہی میں ٹرانسپورٹرز کے ساتھ اجلاس ہوگا ۔بعد ازاں پنجاب حکومت ایس او پیز اور اپنے اقدامات سے وفاقی حکومت کو آگاہ کرے گی۔ذرائع کے مطابق شہر کے اندر اور ایک شہر سے دوسرے شہر کے لیے ٹرانسپورٹ کی اجازت دی جائے گی۔اس حوالے سے وزیراعلی پنجاب کو رپورٹ پیش کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ٹرانسپورٹ کی بندش سے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہوا۔ 

مجبوری کے باعث عوام مہنگے داموں پرائیویٹ گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں۔عوام اور ٹرانسپورٹ شعبہ کو ریلیف کے لئے اجازت ضروری ہے۔قبل ازیں وزیراعظم نے ٹرانسپورٹ اور دیگر سیکٹرز کھولنے کا عندیہ دیا تھا۔گذشتہ روز ابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کورونا صورتحال اور حکومتی اقدامات سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔جس میں انہوں نے کہا کہ پنجاب اور سندھ کے مطالبات کا جائزہ لیا جائے،اجلاس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلی نے پبلک ٹرانسپورٹ سے متعلق عوام کو درپیش مسائل پر بریفنگ دی۔

دونوں وزراء اعلیٰ نے کہا کہ ٹرانسپورٹ بندش سے عام آدمی کا کاروبار اور آمدورفت شدید متاثر ہوئی ہے۔