خوبصورتی انسان کے اندر ہوتی ہے، زارا نور عباس

خوبصورتی انسان کے اندر ہوتی ہے، زارا نور عباس

اسلام آباد : اداکارہ زارا نور عباس نے خواتین کے نام خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ خوبصورتی اچھی جلد ہونے کا نام نہیں بلکہ یہ انسان کے اندر ہوتی ہے۔

انہوں نے ایک مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کسی کے پاس بڑی گاڑی یا بڑا گھر ہونا اس بات کی دلیل نہیں کہ وہ بہت خوش قسمت ہے یا بہت خوش ہے۔

اچھی اور مطمئن زندگی گزارنے کے لیے کبھی بھی اپنی کمزریوں کو اپنے اوپر ہاوی نہ ہونے دیں اور وہ لوگ جو آپ کی ظاہری خوبصورتی کو دیکھتے ہوئے اس بارے رائے دیتے ہیں ایسے منفی لوگوں کو کبھی بھی اپنی زندگی میں اہمیت نہ دیں۔