عید کے کپڑے آن لائن نہیں منگوا سکتے؟ سبیکا امام

11:27 AM, 15 May, 2020

کراچی :پاکستان کی صف اول کی ماڈل سبیکا امام نے عید کی شاپنگ کے لیے بازاروں میں احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال اٹھایا کہ عید کے کپڑے آن لائن نہیں منگوا سکتے؟ سبیکا امام نے لاک ڈاﺅن میں نرمی کے بعد ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والےاور اِس مشکل گھڑی میں پاکستانی عوام کے غیر ذمہ درانہ رویے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پرجاری کردہ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’آج کے اِس جدید دور میں ہر ایک کے پاس اسمارٹ فون لازمی ہوتا ہے، جن دور دراز کے علاقوں میں نیٹ ورک نہیں آتا ہے لوگ وہاں بھی ٹک ٹاک ویڈیو ز بنا لیتے ہیں۔

سبیکا امام نےسوال کیا کہ’جب یہ سب کام ہورہے ہیں تو کیا عید کی شاپنگ آن لائن نہیں کی جاسکتی؟ خود بازاروں میں جاکر ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رش لگانے کی کیا ضرورت ہے؟اِس سے قبل اداکارہ صنم سعید نے ملک میں لاک ڈاﺅن میں نرمی کے بعد عوام کے غیرذمہ دارانہ رویے پر افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا تھا کہ کیا واقعی ایسے حالات میں ہمیں عید کی شاپنگ کی ضرورت ہے؟انہوں نے کہا تھا کہ ’ کیا ہم دوبارہ پہلے جیسے ہوجائیں گے اور اپنے اندر کوئی تبدیلی نہیں لائیں گے؟۔

مزیدخبریں