لاہور: لالی ووڈ سٹار میرا نے کہا ہے کہ کورونا وباءکے دوران نیو یارک میں گزارے گئے دو ماہ کے عرصے کو کبھی بھلا نہیں پاﺅں گی اور یہ ایک ڈراﺅنا خواب ہے .
کورونا نے پوری دنیا میں تباہی مچائی لیکن امریکہ اس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا اوروہاں اموات کی شرح سے سب خوفزدہ تھے ۔
میرا نے کہا کہ میں خدا کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتی ہوں کہ خیرو عافیت سے اپنے وطن واپس پہنچ گئی ہوں اور مجھے دلی اطمینان اور سکون میسر آیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ نیو یارک میں گزارا گیا دو ماہ کا عرصہ اذیت سے بھرپور تھا او ر شاید ہی میں اس کڑے وقت کو بھلا پاﺅں گی اور میں اسے اپنی زندگی کا مشکل ترین وقت تصور کرتی ہوں۔